تجارت

روپے کی بے قدری، ڈالر ایک بار پھر 140 روپے کا ہوگیا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک بار 140 روپے کا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدرایک بارپھر140 روپے تک جا پہنچی ہے۔ ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدرسے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پیٹرول سمیت ہر شے کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close