پنجاب

’نیب جب ضروری سمجھے گا حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لے گا‘

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نیب جب ضروری سمجھے گا حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کرلے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران حوصلہ دکھائیں جس استقامت سے کرپشن کی اسی استقامت کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ برادران ہیپی برتھ ڈے منانے نہیں گئے، انہیں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران کو ان کے من پسند کھانے فراہم نہیں کئے جا سکتے۔

ممبر پنجاب اسمبلی سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر کا کوئی قانون نہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کو تین مرتبہ موقع ملا لیکن انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر پر کچھ نہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ ن والے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر واویلا مچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پروڈکشن آرڈر کے مسئلے پر کام کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نیب جب ضروری سمجھے گا حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لے گا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close