تجارتسندھ

سندھ: سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال کر دی گئی

کراچی: گیس بحران ختم ہوگیا، سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ سندھ میں پیر کے روز سے بند  سی این جی اسٹیشنز  بالآخر  کھول دیے گئے ہیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل گورنرہاؤس کےقریب سی این جی اسٹیشن پہنچ گئے۔ گورنرسندھ ےاپنی موجودگی میں گاڑی میں گیس بھروائی۔ 

اس وقت کراچی کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔

قبل ازیں  وزیر پیٹرولم غلام سرور خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اٹھ بجے شروع ہوجائے گی۔

وزیرپٹرولیم غلام سرور نے کہا تھا  گیس بحران پیدا ہوا، کیا نہیں گیا، گیس بحران پروزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلایا، وزیراعظم گیس بحران جاننے کے لئےایک کمیٹی بنائی۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نےمجھےکہا کراچی جاؤ اور یہ مسئلہ حل کریں، گورنرسندھ کی موجودگی میں اسٹیک 

ہولڈرزسے ملاقات کی، سی این جی سیکٹرکی رات 8 بجے گیس کھول دیں گے، سی این جی سیکٹرکو گیس کھلوا کر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔

نھوں نے کہا کہ گسی بندش کے شیڈول کو کم کرنے کی کوشش کی جائےگی، گیس بحران سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس سیکٹرکوزیادہ سےزیادہ ریلیف دینےکی کوشش کررہیں، کیپٹو صنعت کو کل سے گیس فراہم کی جائے گی، پنجاب کی صنعتوں کو بچانے کے لئے ایل این جی پرمنتقل کیا گیا۔

غلام سرورخان نے کہا کہ سندھ میں صنعتوں کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی، سندھ حکومت سے مل کرمعاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرے، کراچی کے عوام نےپی ٹی آئی کومینڈیٹ دیا، سندھ حکومت کو شہر کی جانب توجہ دینی چاہئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشنزسےایک معاہدہ طے پا گیا ہے، گیس بحران کامعاملہ حل ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close