بولی وڈ اداکاراؤں کو پرکشش بنانے میں‘کراچی والا‘ کا ہاتھ
ممبئی: شوبز انڈسٹری میں جہاں اداکاراؤں کو اپنے کردار کی مناسبت سے کبھی خود کو ڈراؤنا بنانا پڑتا ہے تو وہیں انہیں اپنا وزن بھی بڑھانا پڑتا ہے۔ اسی طرح اداکاراؤں کو کافی سال تک انڈسٹری میں بطور ہیروئن یا سپر اسٹار اداکارہ کے طور پر رہنے کے لیے اپنی فٹنس پر بھی بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔
حالیہ برسوں میں بولی وڈ میں فٹنس کا رجحان بڑھ گیا اور کئی اداکارائیں جم جاتی نظر آتی ہیں، وہیں کئی اداکاراؤں نے خصوصی ٹرینرز کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
اداکارہ کرینہ کپور کو بچے کی پیدائش کے وقت وزن بڑھ جانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، تاہم انہوں نے بیٹے کو جنم دینے کے بعد ہی ایک معروف خاتون ٹرینر کی خدمات حاصل کرکے چند ہی مہینوں میں خود کو پہلے سے بھی زیادہ فٹ کر کے دکھایا تھا۔سب سے پہلی کرینہ کپور نے ان سے تربیت لی۔
کرینہ کپور کی فٹنس کے پیچھے کسی ’ممبئی والا‘ ’دہلی والا‘ یا ’پونا والا‘ کا ہاتھ نہیں بلکہ ایک ’کراچی والا‘ کا ہاتھ تھا۔
جی ہاں، کرینہ کپور نے فٹنس کے لیے بھارت کی معروف ٹرینر یاسمین کراچی والا کی خدمات لی تھیں۔
صرف کرینہ کپور ہی نہیں بلکہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریٹی زنٹا، کریٹی سونن، بپاشا باسو، الیانا ڈی کروز، ملائیکا اروڑا خان اور صوفیہ چوہدری سمیت کئی دیگر اداکاراؤں نے بھی یاسمین کراچی والا کی خدمات لیں۔
مڈ ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں پیدا ہونے والی یاسمین کراچی والا نے امریکا سے فٹنس کی تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد 1991 میں ہی فٹنس میں کیریئر کا آغاز کیا۔دپیکا پڈوکون کو پدماوت کے لیے بھی انہوں نے تیار کیا۔
تاہم بعد ازاں یاسمین کراچی والا 2006 میں ایک بار پھر تعلیم اور تربیت کے لیے امریکا گئیں اور واپس آنے پر وہ بولی وڈ اداکاراؤں میں مقبول ہوگئیں۔اداکاراؤں ہی نہیں اداکاروں کو بھی تربیت دیتی ہیں۔
یاسمین کراچی والا نے ممبئی کے معروف علاقے میں اپنا فٹنس کلب بھی کھول رکھا ہے، جب کہ وہ مختلف ایونٹس اور ٹی وی پروگراموں میں بھی فٹنس کی تربیت دیتی ہیں۔
علاوہ ازیں وہ اداکاراؤں کے گھر جاکر بھی انہیں تربیت دیتی نظر آتی ہیں۔پریٹی زنٹا جیسی اداکارائیں بھی ان سے تربیت لے چکیں۔
یاسمین کراچی والا شادی شدہ اور ایک جواں سالہ بیٹی کی ماں ہیں، تاہم وہ فٹنس میں اپنی بیٹی اور کئی بولی وڈ اداکاراؤں سے بھی زیادہ جوان نظر آتی ہیں۔
یاسمین کراچی والا سے فٹنس کی تربیت لینی والی اداکارائیں اپنے سوشل اکاؤنٹس پر ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں، تاہم وہ خود بھی اپنے انسٹاگرام پر اداکاراؤں کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔حال ہی میں عالیہ بھٹ بھی ان سے تربیت لیتی دکھائی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یاسمین کراچی والا 12 کلاسز کی فیس تقریبا 20 ہزار بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔
یاسمین کراچی والا نے دپیکا پڈوکون کو فلم پدماوتی کے لیے بھی جسمانی طور پر تیار کیا اور انہیں ایک نئے فٹنس شیپ میں تیار کیا، جس کے بعد کئی اداکارائیں ان سے ایسی ہی فٹنس کی تربیت لینے آئیں۔ملائیکا اروڑا بھی ان سے کلاسز لیتی رہی ہیں۔
یاسمین کراچی والا نے جہاں بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور کا وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، وہیں انہوں نے حال ہی میں کترینہ کیف کو بھی ٹھگس آف ہندوستان، ٹائیگر زندہ ہے اور بھارت کے لیے جسمانی طور پر تیار کیا۔
اسی طرح انہوں نے الیانا ڈی کروز، پریٹی زنٹا، عالیہ بھٹ، ہما قریشی اور ملائیکا اروڑا سمیت دیگر اداکاراؤں کو بھی فٹنس کی تربیت دی۔