Featuredاسلام آباد

جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کریں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ممبران نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں ،کسانوں کو درپیش مسائل، تعلیم اور صحت کی صورتحال پانی کے مسئلے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں گورننس کی ناکامی، میرٹ کی نظر اندازی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہوا، موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرے گی، کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات یقینی بنائی جائیں گی، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی اور صوبے بھر میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب میں پانی کے مسئلے، خصوصی طور پر عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مرکزی اورصوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے فیصل آباد بار سے تعلق رکھنے والے وکلا کے وفد نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ قانون ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، ممبران قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد، رضا نصراللہ گھمن، شیخ خرم شہزاد، نواب شیر وسیر، فیض اللہ کموکا، فرخ حبیب، اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی شریک تھے۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کی موجودہ آبادی دو کروڑ سے زائد ہے ۔کثیر آبادی اور صنعتی اور کاروباری مرکز ہونے کی وجہ سے کارپوریٹ اور دیگر نوعیت کے مقدمات میں اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کے حصول کے لئے فیصل آباد کی عوام کو لاہور جاکر اپنے مقدمات کی پیروی کرنا پڑتی ہے جوکہ انکے لئے انتہائی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا اہم جزو ہے ۔ انہوں نے وکلا وفد کی جانب سے پیش کیے جانے والے مطالبے کے حوالے سے فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا تے ہوئے اٹارنی جنرل اور صوبائی وزیر کو امور 2ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کردی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close