پنجاب

نواز، زرداری گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونیوالا ہے: علیم خان

لاہور: سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اپنی کرپشن بچانے کی آڑ میں قوم کو جمہوریت کا بھاشن دینے والے نواز شریف اور آصف زرداری کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے، جنہوں نے حکومت کی باریاں لے کر عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹا اوراپنی تجوریاں بھریں، نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن اور اُن کے کیسز میں مماثلت ہے دونوں کو ایک جیسے انجام کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کینٹ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپنے کرتوتوں کا جواب دینے کے بجائے موجودہ حکومت پر الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے اور دوسروں پر انگلیاں اٹھا نے کے بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مسترد ہونے والوں کو عوام دوبارہ گھاس نہیں ڈالیں گے ،عمران خان قوم کو بتا چکے ہیں کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،نیا بلدیاتی نظام پنجاب میں ترقی و خوشحالی کی نوید لائے گا ، سابق اراکین اسمبلی محمد شعیب صدیقی او ر آجاسم شریف نے تقریب سے خطاب کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close