سندھ

زرداری کسی اور پر نہیں پیپلز پارٹی ہی پر بھاری ہیں، حافظ حسین احمد

جیکب آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایک زرداری سب پر نہیں، پیپلزپارٹی ہی پر بھاری ہے ۔ حکمران اور نیب ایک ہی ڈگر پر گامزن ہیں۔ دونوں کا ایجنڈا مخالفین پرقابو پانا ہے ۔ ملک کو مڈٹرم انتخابات نہیں بلکہ قومی حکومت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ بلاول نے پارٹی کو کچھ عرصہ سنبھالا مگر پھر زرداری کو فری ہینڈ دیا گیا، جس کے نتیجے میں پارٹی دوبارہ ڈگمگانے لگی ہے۔ لگتا ہے مستقبل میں بلاول ہی سیاسی کردار ادا کریں گے بہ شرط کہ انہیں کام کرنے دیا جائے۔ خاموشیاں ختم ہوئیں، سرگوشیاں شروع ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے میاؤں اور بی بی کے میاں مولانا فضل الرحمن سے مل کر اپوزیشن کریں، سرگوشیوں سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ مستقبل میں پنجاب کے چھوٹے اور بڑے میاں اور بی بی میاں کو مخلصانہ اپوزیشن کے لیے حلف لینا ہو گا کیوں کہ ماضی میں انہوں نے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا۔ شہباز شریف اور آصف زرداری میدان میں آئیں گے لیکن میاں نواز شریف اور مریم نواز خاموش ہی رہیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close