بلوچستان
بلوچستان میں خشک سالی نے تباہی مچا دی، 5 لاکھ افراد متاثر
کوئٹہ: بلوچستان کے 20اضلاع میں خشک سالی سے 5لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مال مویشی اور زراعت کے شعبوں پر شدید منفی اثرات پڑے۔
بلوچستان کے 20 اضلاع میں خشک سالی نے تباہی مچا دی ،خشک سالی کے باعث 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور کئی بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے جن کے لیے طبی سہولتیں میسر نہیں۔
قلعہ عبداللہ ،پشین ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،قلات اور مستونگ میں لاکھوں درخت خشک ہو چکے ہیں اور باغات کے خشک ہونے کے باعث لاکھوں لو گ بے روزگار ہونے لگے۔ یہ اعداد وشمار 20اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے دی جانے والی رپورٹ پر مبنی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے بروقت انتظامات نہیں کیے گئے تو یہ مستقبل میں مزید تشویشناک صورتحال کاسامنا کرے گی۔