خیبر پختونخواہ
صوابی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہلکار زخمی
پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، فائرنگ کے باعث سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا جسے مردان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
حملے کے بعد پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کر کے دو حملہ آوروں کو ڈھیر کر دیا تاہم انکا ایک ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دیا گئی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ۔