لاہور: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پورے جوش وخروش کے ساتھ کرسمس منا رہی ہے۔ مسیحی مرد و خواتین اور خاص طور پر بچے اس پرمسرت تہوار کو یادگار بنانے کے لیے پیش پیش ہیں اور آج مسیحی برادری تفریحی مقامات کارخ کر کے اپنے تہوار سے لطف اندوز ہوگی۔
گلی محلوں، گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کو برقی قمقموں اور دیدہ زیب سجاوٹی سامان سے سجا دیا گیا جبکہ چرچ اور گرجا گھروں میں عبادات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب بچے بھی بڑوں سے پیچھے نہیں اور اپنا مذہبی تہوار بھرپورانداز میں منانے کے لیے پرعزم ہیں ۔
واضح رہے کہ ہر برس دنیا بھر میں مسیحی برادری حضرت عیسیٰ کی تاریخ پیدائش کی نسبت سے 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔ اس موقع پر نا صرف چراغاں کی جاتا ہے بلکہ عیسائی اپنی روایات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہہماری مسیحی برادری کو فرحت و سلامتی سے مزیّن کرسمس مبارک