اسلام آباد

قربانی کیلئے’صاف ستھرے‘جانور خریدیں

اسلام آباد سمیت ملک بھرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ مویشی منڈیوں میں چھوٹے بچوں کو ہمراہ لے کر نہ جائیں اور قربانی کے جانور خریدنے سے قبل اس بات کا خیال رکھیں کہ جانور صاف ستھرے ہوں اور کانگو وائرس کا باعث بننے والے چیچڑوں سے پاک ہوں۔

وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے وزارت کے عملے کو اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت صحت کے عملے سے کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لگنے والی مویشی منڈیوں پرخصوصی نظر رکھی جائے اور اس سلسلہ میں متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کانگو وائرس کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ عوام الناس کو چاہئے کہ گھروں میں جب قربانی کے جانور لائیں تو سب سے پہلے انہیں کلورین ملے پانی سے نہلائیں اور اپنے بچوں کو جانوروں سے جس قدر ممکن ہو دور رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close