دنیا

یورپی یونین کا ترکی میں موجود مہاجرین کو ڈیبٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان

یورپی یونین نے ترکی میں موجود مہاجرین کو ڈیبٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ اور ترکی کے ساتھ مل کر یورپی یونین آئندہ ماہ ایک ایسی سکیم کا آغاز کرنے جا رہا ہے جس کے تحت یورپی یونین دس لاکھ کے قریب مہاجرین کوڈیبٹ کاڈز دیے جائیں گے۔

یہ مہاجرین ترکی میں قیام پذیر ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق شام سے ہے۔اس حوالے سے یورپی یونین کے انسانی امداد کے کمشنر کرسٹوس اسٹیلیانڈیس نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاجرین جن کو امداد کی ضرورت ہے وہ الیکٹرونک کیش کارڈز کے مستحق ہوں گے اوران کارڈز کے ذریعے ماہانہ کیش حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا اس سے مہاجرین اپنے خاندان کے لیے روٹی اور سر پہ چھت حاصل کر سکیں گے اور اپنے بچوں سے مشقت کروانے کے بجائے ان کو سکول بھیج سکیں گے۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایک کارڈ پر ماہانہ کتنی رقم ڈالی جائے گی۔ تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ اس منصوبے کی مالیت 3048 ملین یورو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close