سندھ

پاکستان ویوز کی رائے شماری، 72 فیصد نے آصف زرداری کی گرفتاری کی خواہش کردی

کراچی: پاکستانی خبر رساں ادارہ پاکستان ویوز کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر ایک سروے کا انعقاد کیا گیا۔ سروے میں عوام سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ "شکنجہ تو مضبوط ہے، لیکن کیا آصف زرداری واقعی گرفتار ہونے والے ہیں؟” جس پر رائے دہندگان میں سے 72 فیصد افراد نے ہاں پر کلک کیا، جبکہ 28 فیصد افراد نے نہیں پر کلک کرکے آصف زرداری کی گرفتاری پر اپنی منفی رائے کا اظہار کیا۔

عوام کی رائے اور خواہش اپنی جگہ لیکن چند روز ہی میں یہ واضح ہوجائے گا میگا کرپشن کیس میں آصف زرداری گرفتاری کے حوالے سے سروے میں رائے دہندگان کی اکثریت کی بات سچ ثابت ہوگی یا پھر 28 فیصد رائے دینے والے افراد درست پیشن گوئی کے حقدار قرار پائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close