سندھ

علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزمان کی شناخت، بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ایک اہم ملزم کو ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والے ملزم نے دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مزید تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق  گرفتار ہونیوالے یہ چاروں افراد کسی نہ کسی طرح علی رضا عابدی کے قتل سے منسلک ہیں، زیر حراست تمام افراد سے تفتیش جاری ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنےوالےادارے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تکنیکی مدد سے واضح کر کے ملزمان تک پہنچے ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےملزمان کےچہرےشناخت کرلیےگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس بورپستول سے دس دسمبر کو لیاقت آباد میں احتشام نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا، اسی پستول سے علی رضا عابدی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

لیاقت آباد میں قتل ہونے والے احتشام نامی نوجوان جرائم پیشہ شخص کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ عرفان نامی ایک شخص کی سابقہ اہلیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔احتشام کے قتل میں عرفان کے ملوث ہونے کے شبہات ہیں، قوی امکان ہے کہ یہ کام عرفان نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے انجام دیا تھا۔ احتشام کے قتل والے واقعے کے بعد سے عرفان غائب ہے اور پولیس کو اطلاعات ہیں کہ وہ ایران چلا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ پولیس علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں جدید ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، ان کے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحے کے قتل کے ایک اور واقعے میں بھی استعمال ہونے کے شواہد پہلے ہی مل چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close