دنیا
اسرائیلی پارلیمان تحلیل، نیتن یاہو کا مستعفی ہونے سے انکار
تل ابیب: اسرائیلی پارلیمان گزشتہ شب تحلیل کر دی گئی، ذرائع کے مطابق کنیسٹ کے 120 میں سے 102 ارکان نے پارلیمان کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کے پیش کردہ قرارداد کے حق میں رائے دی، 2 ارکان نے اس کی مخالفت کی جبکہ باقی اجلاس سے غیر حاضر تھے۔ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز اگلے سال ۹ اپریل کو نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔
نیتن یاہو کے دائیں بازو کے مذہبی اتحاد کو نومبر سے پارلیمان میں صرف ایک نشست کی برتری حاصل تھی اور اسی وجہ سے حکومتی اتحاد کو شدید دباؤ کا سامنا تھا، دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نے پراعتماد انداز میں کہا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔