پنجاب

جعلی بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے کر سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے کر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس سے متعلق تمام جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا عبوری حکم جاری کیا۔ عدالت نے تمام بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ان اکاؤنٹس کی تمام بینک ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ میں ذکر کردہ اکاؤنٹس سے منسلک تمام جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ایسی تمام پراپرٹیز جن کا براہ راست یا بلا واسطہ مالی فوائد سے تعلق رہا ہے ان کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close