پنجاب
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب نے خواجہ برادران کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کر لیا
قومی احتساب بیورو(نیب )نے خواجہ سعداورسلمان رفیق کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں متعلقہ اداروں سے ریکارڈ حاصل کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں متعلقہ اداروں سے اہم ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ریکارڈایل ڈی اے اور محکمہ ایکسائزسے حاصل کرلیاگیاجس میں 1985 سے اب تک کی بینک ٹرانزیکشن کاریکارڈبھی شامل ہے،نیب نے سعدرفیق کی اہلیہ کوبھی تحقیقات میں شامل کرنےکافیصلہ کر لیا۔