اسلام آباد

پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی اوراقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک سے بجلی اورگیس کی قلت کو دورکرنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے توانائی کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس حوالے سے  جاری منصوبوں سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگا بلکہ منصوبوں کی تکمیل سے صارفین کو سستی بجلی بھی مہیا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جب کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی اوراقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری امن وامان کی صورتحال کی بہتری سے مستفید ہورہی ہے،عالمی مالیاتی منڈیوں کاپاکستان پراعتماد بڑھا ہے اور ٹیکس محصولات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے روز کے مواقع پید اہوں گے جب کہ بجلی کی پیدوار میں اضافہ اور نرخوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close