قبائلی علاقوںمیں بھی عیدا الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے
قبائیلی علاقوں میں عیدا لاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں عیدا لاضحیٰ کل منائی جائیگی ۔کراچی میں بوہری برادری نے کل عید الاضحٰیٰ منائی تاہم آج فاٹا اور کل پورے پاکستان میں عید الاضحیٰ کل منائی جائیگی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شبقدر اور مہمند ایجنسی کے بعض مقامات پر لوگ عیدا لاضحیٰ آج منارہے ہیں ، عید نماز کی ادائیگی کے لئے بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جہاں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی اورترقی کیلئے دعائیں کیں ۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کے پیروی میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کیے جائیں گے۔
دوسری جانب پشاور میں ضلعی انتظامیہ عیدکے موقع پر دفعہ 144کے نفاذ پر عملدآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے ، شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہیں مگر پولیس او ر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔