پنجاب
عمران خان سے حامد ناصر چٹھہ کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما حامد ناصرچٹھہ نے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات لاہور ایئر پورٹ پر ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین بھی شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد ناصر چٹھہ نے عمران خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا اشارہ دے دیا ہے تاہم حامد ناصر چٹھہ بہت جلد اپنے بیٹے کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔