تجارت
حکومت نے پہلی ششماہی میں بجٹ سپورٹ کیلئے 1182 ارب روپے قرض لیا
کراچی: حکومت نے یکم جولائی سے 28 دسمبر تک بجٹ فنانسنگ کے لیے بینکنگ شعبے سے 624 ارب روپے قرض لیا۔
اسٹیٹ
بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومت نے بجٹ سپورٹ کے
لیے مرکزی بینک سے 1182 ارب روپے قرض لیا ہے جس کے بعد 28 دسمبر 2018 تک
بجٹ سپورٹ کی مد میں حکومتی قرضوں کا حجم 9907 ارب روپے ہوگیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کو پہلی ششماہی میں پہلے لیے گئے قرضوں کی مد میں 557 ارب روپے واپس ادا کیے گئے ہیں۔