کھیل و ثقافت

پاکستان بمقابلہ اسرائیل

حکومت نے پاکستان بیس بال ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسرائیل سے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم ورلڈ بیس بال کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسرائیل سے مدمقابل ہوگی۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید کے مطابق فیڈریشن کی اجازت پر حکومت پاکستان نے قومی بیس بال ٹیم کو ورلڈ کوالیفائینگ راؤنڈ میں اسرائیل سے مقابلے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے وجہ سے حکومت سے اجازت مانگی گئی تھی۔ورلڈ بیس بال کوالیفائر راؤنڈ میں 29کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ورلڈ بیس بال کوالیفائنگ راؤونڈ 22ستمبر سے امریکہ میں شروع ہوگا۔ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی بیس بال ٹیم 20ستمبر کی صبح امریکہ روانہ ہوگی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم ایونٹ کے لئے بھرپور تیار ہے اور ایونٹ میں قوم کی توقعات پر پورا اترے گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close