واشنگٹن: بحر اوقیانوس کے آر پار امریکا اور یورپی یونین کے مابین پہلے سے کھچاؤ کے شکار تعلقات کو ایک نیا دھچکا لگا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے واشنگٹن میں یورپی یونین کے سفارت خانے کی حیثیت مبینہ طور پر کم کر دی تھی۔ اس حوالے سے یورپی یونین کی طرف سے بتایا گیا کہ اس معاملے میں امریکی حکام سے بات چیت جاری ہے۔
امریکی دفتر خارجہ نے واشنگٹن میں یورپی یونین کے سفارت خانے کا درجہ ایک ملک سے کم کر کے ایک بین الاقوامی تنظیم کا کر دیا تھا۔ اسی وجہ سے امریکا میں یورپی یونین کے سفیر کو سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی آخری رسومات میں شرکت کی سرکاری دعوت بھی نہیں دی گئی تھی۔