واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر اپنا دباؤ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکا تہران میں ایرانی قیادت پر اپنا سفارتی اور تجارتی دباؤ دوگنا کر دینے کی کوششیں کر رہا ہے۔
پومپیو نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مشرق وسطیٰ کے خطے کو لاحق خطرات کا سبب دہشت گرد تنظیم یا داعش بھی ہے اور ایران بھی۔ پومپیو کے مطابق شام سے امریکی فوجی انخلاء کے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں خطرات کا تدارک کرنے کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی۔