ہمالیہ میں بدھ مت تہوار،ہزاروں یاتریوں کی آمد
ہمالیہ کے پہاڑی گاؤں میں بدھ مت کے پیر ناروپا کی 1000 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے تہوار منعقد کیا کیا گیا ہے جہاں عقیدت مند ریشمی ملبوسات پہنے ڈھول کی تھاپ اور موسیقی پر رقص کرکے خوشی منا رہے ہیں۔
بدھ مت کے فلسفے کو 11 صدی میں فروغ دینے والے ناروپا کا یہ تہوار 12 سال میں ایک بار منایا جاتا ہے جہاں بڑی تعداد میں یاتری دنیا کے مختلف ممالک خاص طور پر لداخ اور بھوٹان سےتہورا میں شرکت کرتے ہیں۔
بدمت مدت کے مبلغ کا تہوار ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے جس میں ناروپا سے منسوب زیوارت اور دیگر چیزیں زیارت کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔
بدمت تہوار میں شامل ایک یاتری سونم پشتنگ کا کہنا تھا کہ وہ بنگلور بھارت کے جنوبی شہر سے سے صرف یہاں یہ تہوار دیکھنے آئی ہیں اور انہوں نے بتایا کہ لاکھوں کی تعداد میں راہب اس تہوار میں شرکت کےلیے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں،یہ بہت اچھی جگہ ہے یہاں روحانی سکون ملتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں کا موسم بھی بہت اچھا ہے۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا تہوار تبت میں 2004 میں منایا گیا جس میں تبت کے بدھ مت پدماسمبھاوا سے منسوب چیزوں کو یاتریوں کی زیارت کے لیے پیش کی گئیں۔