کشمیر

مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو رُوس کی طرح بھارت کا شیرازہ بھی بکھر جائے گا، شاہ غلام قادر

مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارتی افواج انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ سیز فائر لائن کے ساتھ دیہی علاقوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اقدام ہے، جس میں مال و اسباب کی تباہی کے ساتھ ساتھ نہتے شہری جام شہادت نوش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی طور پر ٹُوٹ پُھوٹ کا شکار ہے۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو رُوس کی طرح بھارت کا شیرازہ بھی بکھر جائے گا۔

اسپیکر اسمبلی نے بھارتی گولہ باری سے اٹھمقام کے نواحی گاؤں بگنہ پائین کی رہائشی خاتون کی شہادت پر بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شہید خاتون کے بلندیء درجات کی دُعا کی اور متاثرہ خاندان سے دلی دُکھ کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے علاج معالجہ میں بہتری کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close