پنجاب

زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران بدنظمی ، صحافیوں سے گلوبٹ کے بھائی کی بدتمیزی

لاہور: لاہور میں نوازجانثارفورس کے سربراہ زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران بدنظمی پیدا ہوگئی۔مسلم لیگ ن کے کارکن اورگلو بٹ کے بھائی کی صحافیوں سے بدتمیزی کے باعث زعیم قادری پریس کانفرنس ادھوری چھوڑکرچلے گئے،جانثاران فورس کے جوانوں نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے غنی بٹ کی دھنائی کردی۔

تفصیلات کےمطابق زعیم قادری کی پریس کانفرنس جاری تھی اوروہ عمران خان کےخلاف خوب بول رہے تھے کہ اچانک بدنظمی ہوگئی۔صحافیوں نے احتجاج شروع کردیا۔ان کاکہناتھاکہ نوازجانثار فورس کے کارکن صحافیوں سے بدتمیزی کررہے ہیں اس پر زعیم قادری نے اپنی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑی  اوربیچ بچائو کرانے کی کوشش میں  نکل آئے۔

ماڈل ٹائون سانحہ سے شہرت پانےوالے گلو بٹ کے بھائی غنی بٹ نے صحافیوں سےبدتمیزی کی اورالجھتےرہے۔ جانثار نوازفورس کے کارکنوں نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئےغنی بٹ کی پریس کلب کے لان میں خوب دھنائی کردی غنی بٹ  کی طرف سے خود کوبچانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور کئی کارکنوں نے ان پر ہاتھ صاف کئے۔ زعیم قادری نے اس موقع پر غنی بٹ سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہماراکارکن  نہیں میں اس کے خلاف خود مقدمہ درج کرائوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close