اسلام آباد

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات ،رائیونڈ مارچ سے متعلق باہمی مشاورت

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دھمکی دی ہے کہ حکومت نے رائیونڈ مارچ میں رکاوٹ ڈالی تو پھر ڈیرے جاتی عمرہ میں ڈالیں گے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات میں مارچ کی حکمت عملی بھی تیار کرلی۔

تفصیلات کےمطابق رائیونڈ مارچ پر جتنے پرجوش عمران خان ہیں اتنے ہی شیخ رشید بھی ہیں اسی لئے تو سیاسی میدان کے پرانے کھلاڑی کپتان کو مشورے دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔ دونوں رہنماﺅں میں ملاقات کے دوران رائے ونڈ مارچ اور جلسہ کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی۔ دونوں نے اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پربھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں  مقبوضہ کشمیراور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل ہوا ۔ شیخ رشید نے 92 نیوز کو   بتایا کہ عمران خان سے ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی جس میں  رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close