انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ فلم ساز و ہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کو غنڈی قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ساز و ہدایت کار مہیش بھٹ نے اپنی صاحبزادی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ’غنڈی‘ قرار دے دیا۔اداکارہ کی نئی فلم’ گلی بوائے‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔فلم میں عالیہ ایک مسلمان لڑکی سکینہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں انہیں انتہائی جذباتی، منہ پھٹ اور اپنے بوائے فرینڈ کیلئے حساس دیکھا جا سکے گا۔

ٹریلر میں عالیہ بھٹ کا رنویر سنگھ کیساتھ ایک مکالمہ بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ وہ بوتل مار کر کسی کا سر پھاڑ دیتی ہیں اور جب رنویر سنگھ ان سے پوچھتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا؟ تو وہ جواب دیتی ہیں ’میرے بوائے فرینڈ کیساتھ گلو گلو کریگی تو دھوپتونگی ناں اس کو‘ جس پر رنویر انہیں بہت بڑی غنڈی قرار دیتے ہیں۔

اب عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے بھی ان کی تصویر کیساتھ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا، ’عالیہ ایک غنڈی‘ ہے۔ دوسری جانب ٹریلر میں شامل عالیہ بھٹ کے تمام مکالمے بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جس پر متعدد مزاحیہ میمز بھی بنائی جا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close