کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اور پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی ملک سے باہر چلے گئے، لیاقت جتوئی کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی نے ایک دن قبل ون ٹائم پرمیشن کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی جو اسی دن منظور کرلی گئی جس کے بعد لیاقت جتوئی اسی دن ملک سے باہر چلے گئے، لیاقت جتوئی نے 4فروری تک کے لیے ملک سے باہر رہنے کی اجازت مانگی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے کے لئے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا، جبکہ نیب ترجمان نے بتایا کہ نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔