انٹرٹینمنٹ

اداکار یاسر حسین کا اپنے بیسٹ فرینڈ اسد صدیقی کیساتھ دوستی ختم کرنے کا اعلان

کراچی: معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے بیسٹ فرینڈ اسد صدیقی کے ساتھ دوستی ختم کرنے کا اعلان اس انداز میں کیا ہے جس کے بانی گوجرانوالا کے آصف رضا رانا ہیں ۔ آصف رضا رانا نے ستمبر 2015 میں مدثر کے ساتھ دوستی ختم کی تھی ، ان کا یہ انداز دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہوا اور اس پر ایک عرصے تک میمز بنائی جاتی رہیں۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اور اسد صدیقی کی ایک تصویر شیئر کی ۔ اس تصویر میں دونوں اداکار مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن اسد کی تصویر پر کراس لگا ہوا ہے۔

یاسر حسین نے لکھا ’’ اسد صدیقی جو کہ زارا نور عباس کا شوہر، عدنان صدیقی کا بھتیجا ، اسما نور عباس کا داماد، اور پتا نہیں کس کا پوتا ہے، مجھے اس کے دادا کا نام معلوم نہیں ہے لیکن میرا مقصد اس کے رشتے داروں کا تذکرہ کرنا نہیں بلکہ آپ لوگوں کو یہ بتانا ہے وہ میرا بیسٹ فرینڈ تھا لیکن اب دوستی کا رشتہ ختم ہوچکا ہے۔ میں آپ کو بہت جلد اپنے نئے بیسٹ فرینڈ کے بارے میں بتاؤں گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close