اسلام آباد

عمران خان کو این آر او کا مطلب بھی پتہ نہیں ہے آصف علی زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو صحافیوں نے ان سے وزیراعظم عمران خان کے الزام سے متعلق سوال کیا۔
آصف زرداری نے جواب دیا کہ اپوزیشن تو پہلے دن سے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر رہی ہے تو اب تک این آر او کیوں نہیں دیا گیا، حکومت کے پاس دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ آئیں گے تو بات ہوگی، درحقیقت عمران خان کو این آر او کا مطلب بھی پتہ نہیں ہے
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ دراصل دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آر او لیا جاسکے اور اپوزیشن کو صرف یہی کام آتا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close