اسلام آباد

حکومت کی جانب سے کسی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ این آر او مانگا اور نہ ہمیں چاہیے، عمران خان خود ایوان میں آتے نہیں، ان کو کیا پتہ پارلیمان میں کیا ہورہا ہے، عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پہلے وزیراعظم ہوں گے جو ہر بدھ کو آکر اپوزیشن کے سوالات کے جواب دیں گے، ان کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کسی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں سے متعلق بل کی حمایت مشکل ہوگی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close