کھیل و ثقافت

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان بیمار ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یونس خان بخار اور ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہیں۔ ان کے سفید خلیوں میں کمی ہو گئی ہے،ڈاکٹرز نے معروف کھلاڑی کو ایک ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ ڈی ہائیڈریشن عموما پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے باعث مریض انتہائی نقاہت اور بے چینی محسوس کرتا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹر کی ہسپتال میں موجودگی کی  تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو ان کے مداحوں نے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close