انٹرٹینمنٹ

میں نے ہمیشہ بھارت کو پیار دیا ہے اور ہمیشہ وہاں سے محبت ہی پائی ہے، علی ظفر

کراچی: معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ بھارت کو محبت دی ہے اور بدلے میں وہاں سے بھی محبت ہی پائی ہے۔بھارتی ویب سائیٹ بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے گئے انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کام کسی وجہ کے تحت ہوتا ہے، اور آپ کو اس صورتحال سے بہترین نتیجہ نکال کر اسے بہتر کل پر آزمانا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل روشن ہے اور میں محبت کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔

علی ظفر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بھارت کو پیار دیا ہے اور ہمیشہ وہاں سے محبت ہی پائی ہے۔واضح رہے کہ نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ میں 2010 میں فلم ’تیرے بن لادن‘ سے ڈیبیو کیا اور کامیابی کے اس سفر میں انہوں نے 7 سے زائد فلموں میں کام کیا تاہم 2016 میں مقبوضہ کشمیر میں اْڑی دھماکے کے بعد پاکستانی اداکاروں پر کام کرنے کی پابندی عائد کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close