Featuredخیبر پختونخواہ

آصف زرداری سے کوئی این آر نہیں ہوگا، سندھ حکومت خود گرنے والی ہے، شوکت یوسف زئی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نہیں گرا رہے ہیں، وہ خود گرنے والی ہے، آصف زرداری سے کسی قسم کا کوئی این آر نہیں ہوگا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن پر لوگ مایوس ہیں، این آر او کیلئے اپوزیشن دباؤ ڈال رہی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت ان کے خلاف کارروائی نہ کرے لیکن احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے ملک کو 30 ہزار ارب روپے کا مقروض کیا، دونوں رہنماؤں سے کسی قسم کا این آر او نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار ہے، ضلع کونسل کو ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ اختیارات گاؤں اور تحصیل کی سطح پر منتقل کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close