سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ خود کو بچانا ہے، تو حکومت کے وزرا استعفی دیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کو ساہیوال واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔ سندھ کے شہر سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے میں حکومت کی بے حسی نظر آئی، ساہیوال واقعہ ریاستی دہشتگردی ہے، جبکہ ساہیوال واقعہ سب کے سامنے ہے، کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خود کو بچانا ہے تو حکومت کے وزرا استعفی دیں، وزیراعظم عمران خان کو ساہیوال واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے، جبکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو، تاکہ ایسا پھر نہ ہو۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزرا کی باتیں سن کر بہت تکلیف ہوتی ہے، شعبدہ بازوں سے ملک نہیں چلتے، عدالتی نظام مضبوط ہے، بڑے فیصلے ہو رہے ہیں۔