خیبر پختونخواہ

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار

پشاور: سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مشتبہ دہشت گرد کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت پشاور کے علاقے ترناب فرم جھگڑا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی، گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد جاری ہے جس میں اب تک فورسز کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close