دنیا
اسرائیل، شام میں ایرانی تنصیبات پر اندھا دھند حملے بند کرے، روس
ماسکو: روس نے شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شام میں اسرائیل کی اندھا دھند کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخوروا نے کہا کہ اسرائیل کو شام میں اندھا دھند بمباری اور حملے فوری روکنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے شام میں مسلسل حملے اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں اور اس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ روس، شام کی سرزمین کو مسلح تصادم میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔