کھیل و ثقافت

سرفراز احمد کو جنوبی افریقن کھلاڑی کو” ابے کالے” کہنا مہنگا پڑگیا

جنوبی افریقی کھلاڑی اینڈیل فہلوک وایو پر سرفراز احمد کی جانب سے نسل پرستانہ جملہ کسنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

پی سی بی نے نامناسب الفاط کے استعمال پر سرفراز کے ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈربن میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ نسل پرستی سے متعلق جملوں پر بورڈ کی عدم برداشت کی پالیسی ہے۔ یہ کھلاڑیوں میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگرکرتا ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ کپتان سمیت کسی بھی کھلاڑی کا دل دکھانے والا بیان قبول نہیں کیا جائے گا۔ امید ہے اس واقعے کے بعد سیریز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بائیس جنوری کو ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران 37ویں اوور میں فہلوک وایو نے شاہین آفریدی کی گیند پر نصف سنچری مکمل کی توکپتان سرفراز احمد نے اردو میں فقرہ کسا کہ "ابے کالے، تیری ماں آج کہاں بیٹھی ہیں؟ کیا پڑھوا کر آیا ہے آج”۔

یہ جملہ سٹمپ مائیک کے ذریعے واضح سنائی دیااور سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا جس پر سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس پر سرفراز احمد نے غلطی کااعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close