سندھ
شناختی کارڈ چوری کرنے والا پکڑا گیا
رینجرز نے نادرا آفس لانڈھی سے سیکڑوں قومی شناختی کارڈ چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی نمبر تین میں کارروائی کے دوران ملزم ولید حسین کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ 803 قومی شناختی کارڈ بھی برآمد کرلئے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مارا گیا تھا، قومی شناختی کارڈ ولید کے ایک قریبی عزیز کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔
ملزم نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نادرا آفس لانڈھی سے 1800 کے قریب قومی شناختی کارڈ چوری کئے تھے جبکہ حکام کیلئے ایک نوٹ پر لکھا تھا کہ ’’ہمارے شناختی کارڈ کیوں نہیں بناتے‘‘۔ تاحال شناختی کارڈ چوری کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔