اسلام آباد

کمیٹی لیگل طریقہ کار کے تحت سانحہ ساہیوال متاثرہ خاندان کے افراد کو بلائے گی

رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے بلانے کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے لواحقین کو بلانے کے لیے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ، کمیٹی لیگل طریقہ کار کے تحت متاثرہ خاندان کے افراد کو بلائے گی اور اس کے لیے آئندہ ہفتے باقاعدہ نوٹس جاری کیا جائے گا۔

رحمان ملک نے بتایا کہ کمیٹی نے صرف مقتولین کے گھروں کے ایڈریس منگوائے تھے لیکن کسی نے آگے پیغام غلط انداز میں پیش کیا ہوگا جوکہ غلط فہمی کا سبب بنا، ہم متعلقہ ڈی ایس پی سے بھی جواب طلب کریں گے کہ انہوں نے کس کے احکامات پر لواحقین کو اسلام آباد بلایا۔
واضح رہے کہ پولیس سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کرانے کا کہہ کر اسلام آباد لے گئی تھی۔ فیملی خلیل کے بھائی جلیل اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تو ان سے کمیٹی نے ملاقات نہیں کی، جلیل کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس اسلام آباد لائی ہے لیکن یہاں ہم سے کسی نے ملاقات نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close