پنجاب

حکومت محاذ آرائی کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائے، پیر معصوم شاہ

لاہور: جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی خودکشی کے راستے کی طرف جا رہی ہے، ملک کے مفاد اور ان کی نئی نویلی سیاست کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ محاذ آرائی کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور قوم کو کچھ کرکے دکھائیں، پانچ ماہ کے اندر ہی عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ پریشان ہے تو غریب آدمی کا بھی کچن نہیں چل رہا جبکہ وہ کام جو اپوزیشن کے کرنیوالے تھے، حکومتی جماعت کے رہنما کر رہے ہیں، انہیں برداشت پیدا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے کرتوت اور جرائم اپنی جگہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں، جنہوں نے حکومت پر تنقید ہی کرنی ہے اور ان کی خامیوں کی نشاندہی کرنی ہے، مدح سرائی کیلئے عمران خان کے پاس اچھی خاصی بریگیڈ موجود ہے جو ان کے گن گاتے رہتے ہیں۔ پھر میڈیا منیجرز کی ایک ٹیم بھی ہے جو حکومت کیخلاف کچھ جانے سے روکنے کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عقیل حیدر شاہ، میڈیا ایڈوائزر غلام حسین ہاشمی اور دیگر سے ملاقات میں کیا۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، جس کی بنیاد ملکی اور عوامی مفاد اور قومی یکجہتی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے گزشتہ 10 سالہ دور حکومت میں بہت ناقص کارکردگی رکھی مگر خیال رہنا چاہیے کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی اب تک کارکردگی کے مطابق سابقہ حکومت سے کچھ مختلف نظر نہیں آ رہی، ہماری وابستگی کسی جماعت سے نہیں، عوام اور پاکستان سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close