سندھ

ارم عظیم فاروقی کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف بیان

ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہےکہ میرا استعفیٰ ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ میری طرف سے میں اب ایم پی اے نہیں ہوں۔

ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ میرا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی ہی منظور کریں گے اور اپنا استعفیٰ خود اسپیکر سندھ اسمبلی کو پیش کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کو میرے استعفیٰ کا علم نہیں ہے ان سب کو چاہیے کہ آپس میں کوآرڈینیشن کریں۔

ارم فاروقی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ایم کیو ایم کے بانی کی آواز سنی ہے وہ جانتے ہیں کہ ہیں کہ سوشل میڈیا پر جاری آڈیو پیغام میں آواز بانی ایم کیو ایم کی نہیں ہے۔

ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں مصطفیٰ عزیز آبادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہنساؤ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ آڈیوپیغام کےپیچھے ہارنز کی آوازیں آنا لندن میں تو یہ جرم ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ اگر مہاجروں کے حقوق عزیز ہیں توسارے گروپس ایک ساتھ ہوجائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close