سندھ

پاکستان کے آئین کے مطابق مجھے یا کسی بھی کارکن کو پارٹی سے نہیں نکالا جاسکتا، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق مجھے یا کسی بھی کارکن کو پارٹی سے نہیں نکالا جاسکتا ہے، میری پارٹی رکنیت ختم کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، ہمیں اطمینان ہے کہ عدالت ہماری درخواست سنے گی، وسیم اختر نے عدالتی حکم کی آڑ میں 5 لاکھ افراد کو بے روزگار کردیا، میئر کراچی کچھ شرم کریں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں، رؤف صدیقی کا بس صرف مجھ پر چلتا ہے وہ عامر خان، کنور نوید اور خالد مقبول کے آگے کچھ نہیں بول سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 8 نومبر 2018ء کو مجھے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا، ہم نے رکنیت خارج کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہے، پاکستان کا آئین، الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق مجھے یا کسی بھی کارکن کو پارٹی سے نہیں نکالا جا سکتا ہے، مجھے یا کسی کارکن کی رکنیت ختم کرنا پارٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ہمیں اطمینان ہے عدالت ہماری درخواست سنے گی، ہائی کورٹ نے کہا ہے ہمیں پارٹی رکنیت سے خارج کرنے کے حوالے سے حکم لاکر دیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ ہم ٹی وی یا اخبار کی خبر پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی بہادرآباد سے کہوں گا کہ میری رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے سرکلر یا نوٹیفیکیشن مجھے فراہم کریں، اگر مجھے خارج کیا گیا ہے تو پارٹی عہدیدار مجھے کوئی دستاویزات یا نوٹیفکیشن دے، خالد مقبول صدیقی اور مئیر کراچی آپریشن بعد میں کریں پہلے مجھے پہلے دستاویزات دیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میں رابطہ کمیٹی میں نہیں آنا چاہتا میں چاہتا ہو کہ میری بنیادی رکنیت بحال کی جائے، ایم کیو ایم پاکستان میں دو موقف ہوگئے ہیں، دو موقف کے ساتھ ایک پارٹی چل سکتی ہے، ایک موقف کے ساتھ کوئی پارٹی نہیں چل سکتی۔ فاروق ستار نے کہا کہ رؤف صدیقی کا بس صرف فاروق ستار پر چلتا ہے، رؤف صدیقی عامر خان، کنور نوید جمیل، خالد مقبول کے آگے کچھ نہیں بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر نے عدالتی حکم کی آڑ میں 10 ہزار دکانوں کو مسمار کیا، جس کی وجہ سے 5 لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے، لیز شدہ دکان یا گھر نہیں گرایا جاسکتا ہے، وسیم اختر کچھ شرم کریں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں، وسیم اختر اب لائنز ایریا کی یو سی سے دوبارہ الیکشن لڑ لیں پتہ چل جائیگا، لوگوں کو فوری طور پر بے روزگار یا بے گھر کرنے کا اختیار فرعون اور نمرود کو بھی نہیں تھا، وسیم اختر فرعون نہ بنیں عوام کا سوچیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close