انٹرٹینمنٹ

میں بہت جلد مرنے والا ہوں، ایسی خبر کہ محسن عباس حیدر کے پرستار غمگین ہوجائیں

لاہور: معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر انتہائی پریشان کن پیغام جاری کیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام کے ڈی جے محسن عباس حیدر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کا اظہار انہوں نے انسٹاگرام پر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ’ ذہنی تناؤ بہت جلد مجھے قتل کرنے والاہے، میں صرف ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جن کی وجہ سے میں اس صورتحال کا شکار ہوں۔

خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی حال ہی میں اپنی بیوی سے طلاق ہوئی ہے جبکہ ان کی ننھی بیٹی کا انتقال بھی ہوا ہے جس کے باعث وہ گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔محسن کے پیغام کے بعد پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ محسن عباس کے پیغام پر تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close