سندھ
سانحہ بارہ مئی کیس ، مئیر کراچی وسیم اختر کی ضمانت پر فیصلہ آج ہوگا
دو روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وسیم اختر کی چار مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی، سماعت میں وکلاء نے دلائل مکمل کئے تھے، جس کے بعد انسداددہشت گردی کی عدالت نے مئیرکراچی وسیم اختر کی سانحہ بارہ مئی کے تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا، جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔