پنجاب

خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں

خون سے لکھ کردینے کو تیار ہوں کہ اورنج لائن میں کرپشن ہوئی تو ذمہ دار ہونگا،اس منصوبے میں 72سے 80ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اورنج لائن منصوبے کا کیس عدالت عظمیٰ میں لے کر جائیں گے ،جب تک جان ہے صوبے کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں کول پاور پلانٹ مقررہ وقت سے 8ماہ قبل جون 2017میں مکمل ہو جائے گا ،چینیوں کے مطابق ساہیوال پراجیکٹ وقت سے پہلے چلا دیں گے ،چین کا یہ اعتماد وزیر اعظم اور پنجاب حکومت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ملک میں آنا چاہتا ہے لیکن تنقید کرنے والے ترقی کے آگے بند باندھنا چاہتے ہیںاورشکست خوردہ ذہن ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک میں شامل بجلی کے منصوبے مہینوںمیں بجلی پیدا کریں گے ،سی پیک کے منصوبے ترقی کے مینار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر کا ہدف 2018کا الیکشن نہیں بلکہ سی پیک منصوبے ہیں ،عوام نے ترقی کی راہ میں آنے والوں کو ایک بار پھر شکست دینی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close