Featuredاسلام آباد
وزیراعظم شہباز شریف سے ڈریں نہیں بلکہ مشورہ لیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل پر قابو پانا آپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں، آل پارٹی کانفرنس بلا لیں، ہم آپ کی مدد کریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، اسحاق ڈار، شاہدخاقان، احسن اقبال سے مشورہ لیں۔ وزیراعظم کچھ اپنی حکومت کے عوام پر مظالم اور عذاب پر بھی ٹویٹ کریں، کدھر ہے معاشی پالیسی اور معاشی وژن۔
ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ٹویٹ کرکے ٹھیک نہیں ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہیں، وزیراعظم پارلیمانی اجلاس بلائیں، شہبازشریف سے نہ ڈریں۔