Featuredاسلام آباد

پانچ سالہ دور کے اختتام تک نوکریاں دینے کی تعداد ایک کروڑ سے کہیں زیادہ ہوگی، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک کروڑافرادکوملازمتیں دینے کاوعدہ کیاہے اورپانچ سالہ دور کے اختتام تک یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ عوام کے لئے سازگاراقتصادی ماحول پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور معیشت مستحکم ہونے سے لوگوں کو روزگارملے گا۔

فوادچوہدری نے کہاکہ حکومت کی طرف سے عوام کے لئے سازگاراقتصادی پالیسیاں متعارف کرانے سے روزگارکے مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ پریقین رکھتی ہے اور سرکاری اداروں میں سیاسی بنیاد پر بھرتیاں نقصان دہ ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close